Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ سراوں کے مابین کھیلوں کے مقابلے

 
لاہور: پاکستان میں خواجہ سراوں کی تعلیم اور انہیں ہنرمند بنانے کے لئے کام کرنیوالی غیرسرکاری تنظیم نے پنجاب میں پہلی بار خواجہ سراوں کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرسرکاری تنظیم ایکسپلورنگ فیوچرفاونڈیشن (ای ایف ایف ) نے خواجہ سراوں کے مابین اسپورٹس فیسٹیول کروانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ پنجاب کی سطح پر ہونے والے مختلف کھیلوں کے ان مقابلوں میں خواجہ سرا مختلف کیٹگریز کے مطابق حصہ لے سکیں گے۔ ای ایف ایف کے بانی آصف شہزاد نے گفتگو میں بتایا کہ ہماری سوسائٹی میں جس طرح مردوں اور عورتوں کے کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں اسی طرح ہم لوگ خواجہ سراوں کے مقابلے کرواناچاہتے ہیں تاکہ کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے ذریعے خواجہ سراوں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں اورناچ گانے سے ہٹایا جاسکے۔ای ایف ایف کے زیر اہتمام پنجاب ٹرانس جینڈر اسپورٹس فیسٹیول میں کلمبنگ، سرفنگ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، ہینڈبال، کرکٹ، سائیکلنگ اور آرچری کے مقابلے ہوں گے۔اسپورٹس مقابلوں کیلئے ٹیموں کی رجسٹریشن جولائی میں شروع ہوجائے گی۔ منتظمین کے مطابق کھیلوں کے ان مقابلوں میں ملکی ٹرانس جینڈرکھلاڑیوں کوبھی مہمان کے طورپر مدعوکیا جائے گا تاکہ پاکستانی خواجہ سرا ان کے تجربات سے سیکھ سکیں۔ ای ایف ایف پرامید ہے کہ کھیلوں کے ان مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے خواجہ سراوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔واضح رہے کہ اپنی نوعیت کے ان منفرد مقابلوں کا انعقاد رواں سال ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

شیئر: