Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کی خوشیاں ملک و قوم کیلئے فخر و ناز کا سرمایہ

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الاقتصادیہ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
امسال عید الفطر کا تہوار ایسے عالم میں آیا ہے جبکہ سعودی عرب میں قومی تبدیلی پروگرام اور سعودی وژن 2030 کے تحت ترقی کے نئے افق سر کئے ہیں۔سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی زندگی کے مختلف شعبوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو نہ صرف یہ کہ دیکھ رہے ہیں بلکہ برت رہے ہیں۔ مملکت کے شہروں اور قریوں میں تبدیلیوں کے قلعے تعمیر ہوئے ہیں۔
سیاحت، تفریحات ، جدت طرازی، مسابقت ، ٹیکنالوجی، ثقافت ، صنعت کے شعبوں میں غیر معمولی منصوبے نافذ کئے گئے۔ سعودی عرب ہی نہیں بلکہ خارجی اور عرب دنیا میں بھی مملکت کی تبدیلیاں گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔
سعودی عرب اندرونِ ملک مختلف شعبوں میں پائدار ترقی کی منزلیں طے کرتا چلا جارہا ہے۔ مملکت کے خلاف سازشیں اور آویزشیں چل رہی ہیں۔ امن و امان کو تہہ و بالا کرنے اور سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں بھی ہورہی ہیں۔سعودی قیادت ان سب کو نظر انداز کرکے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کو اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہے۔ سعودی عرب اسی کے ساتھ فلسطین، لبنان، شام ، یمن اور سوڈان وغیرہ ممالک میں انسانیت نواز امداد کا سلسلہ بھی برقرار رکھے ہوئے ہے اور عدل و انصاف اور امن و امان کے استحکام کیلئے مسلمانوں کے حقوق کے تئیں سیاسی موقف بھی ٹھوس شکل میں ا پنائے ہوئے ہے۔یمن میں آئینی حکومت کی بحالی ہو یا فلسطین میں مظلوم بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف عالمی سطح پر صدائے احتجاج بلند کرنے والی بات ہو ۔ اردن میں اقتصادی بحران ہو یا عراق میں سیاسی دنگل ہو ،ہر جگہ سعودی عرب اپنے بھائیوں کے وسیع تر مفاد میں متوازن ، معتدل اور انسانیت نواز پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: