Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھرنے پر بیٹھےدہلی کے وزیر صحت اسپتال میں داخل

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔لیفٹیننٹ گورنر کے گھر پر دھرنے پر بیٹھے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو طبیعت خراب ہونے کےبعداسپتال میں داخل کردیاگیاجہاں ڈاکٹر ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر دی۔واضح ہوکہ  گزشتہ پیر کی شام سے دہلی کے وزیر اعلی اپنے3 وزراء کے ساتھ ایل جی ہاؤس میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور منگل سے ستیندر جین بھوک ہڑتال پر ہیں ۔بدھ کے روز سے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ دھرنے پر بیٹھے وزیر اعلی اور ان کے ساتھی ایل جی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ مداخلت کر کے دہلی آئی اے ایس افسران کی جاری ہڑتال ختم کرائیں تاکہ دہلی کا کام متاثر نہ ہو۔ ادھر آئی اے ایس افسران کا کہنا ہے کہ نہ تو وہ ہڑتال پر ہیں اور نہ کسی کام میں رکاوٹ بن رہے ہیں ۔ چیف سیکریٹری کے ساتھ19 فروری کی رات کو جو مبینہ ہاتھا پائی ہوئی تھی اس کے خلاف وہ لنچ اوقات میں5 منٹ کے لئے بطور احتجاج خاموشی اختیار کرتے ہیں۔کسی میٹنگ میں انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہاں اکیلے جانے میں خطرہ ہے تو وہ جانے سے گریز کرتے ہیں لیکن کام نہیں رکنے دیتے۔عام پارٹی کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم مداخلت کر کے یہ ہڑتال ختم کرائیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بہار میں ملک مخالف نغمے کی گونج

 

شیئر: