Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنا ایک خالصتاً مشرقی تہوار‎

حنا یعنی مہندی خالصتاً ایک مشرقی سنگھار ہے جسے تقریبا تمام خواتین بے حد شوق سے اپناتی ہیں ۔ مہدی کے ڈیزائن نے وقت کے ساتھ ساتھ جدت اختیار کی ہے ۔ ایک وقت تھا جب مہندی کے پتے پیس کر ہاتھوں پر سادہ طریقے سے لیپ کر لیا جاتا تھا ۔ پھر آہستہ آہستہ خوبصورت نقش و نگار بننے لگے اور کون مہندی عام ہوتی چلی گئی ۔ آج کل بازار میں مہندی کے ڈیزائنرز کی باقاعدہ کتابیں دستیاب ہیں ۔ مہندی لگائے بغیر عید کی خوشی ادھوری تصور کی جاتی ہے ۔ مہندی لگانے سے پہلے اس کے اصولوں کو جاننا ضروری ہے ۔ مہندی لگانے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھو کر صاف اور خشک کر لیں ۔ ہمیشہ معیاری کمپنی کی کون استعمال کریں ۔ مہندی میں بہت سے کیمیکلز شامل کیے جاتے ہیں ایسے میں پرانی کون خراب ہونے کی صورت میں آپ کے ہاتھوں کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔ مہندی لگانے کے بعد اوپر سے کوئی چیز مت لگائیں ۔ اکثر خواتین مہندی سوکھنے پر اوپر سے لیموں یا چینی کا پانی لگاتی ہیں لیکن اس سے مہندی پھیل جاتی ہے اور سارا ڈیزائن خراب ہوسکتا ہے ۔ مہندی سوکھ جانے پر ہاتھ دھو کر خشک کر لیں اور کوئی اچھی کریم ہاتھوں پر ضرور مل لیں ۔ بہترین نتائج کیلئے مہندی کسی بھی تقریب سے دو دن قبل لگائیں کیونکہ مہندی کا رنگ دو دن بعد نکھر کر سامنے آتا ہے اور مہندی لگا کر ہاتھ دھونے کے بعد ہی آہستہ آہستہ اس کی رنگت نکھرتی ہے ۔
 

شیئر: