Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید پر مزیدار چاکلیٹ ہنی ڈرائی فروٹ کیک

اجزاء۔
اسفنج کے لئے۔
میدہ(چھنا ہوا)۔2/1 پیالی
باریک پسی ہوئی چینی۔2 پیالی
چاکلیٹ بار (پگھلا لیں)۔250 گرام
بیکنگ پاؤڈر۔2 کھانےکے چمچ
بیکنگ سوڈا۔ایک چائےکا چمچ
انڈے۔6 عدد
خشک میوے(چوپ کئے ہوئے) ۔ 1/2 پیالی
شہد۔3 کھانے کے چمچ
مکھن۔200 گرام
ٹاپنگ کے اجزاء۔
خشک میوے۔ایک پیالی
باریک پسی ہوئی چینی۔ایک پیالی
تازہ کریم۔3 پیالی
بغیر نمک کا مکھن۔2/1 پیالی
ترکیب۔ایک پیالے میں نمک اور مکھن ملا کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں۔ پھر چینی ڈال کر آمیزہ اوپر آنے تک پھینٹیں۔ اب اس میں بیکنگ سوڈا، شہد، میوے اور بیکنگ پاؤڈر ملائیں، پھر چاکلیٹ ملا کر تمام اجزاء یکجان ہونے تک پھینٹیں۔ اس میں میدہ ڈال کر چمچ سے ملا لیں۔ اس آمیزے کو کیک کے سانچے میں ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر35منٹ پکا کر نکال لیں۔ ایک پیالے میں ٹاپنگ کے تمام اجزاء ڈال دیں اور کیک تیار ہونے پر اس کے اوپر ڈال کر سروکریں۔
 

شیئر: