Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیاانگلینڈ ون ڈے سیریز: انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

 
 
نوٹنگھم: انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف 0-2کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ تیسرا ون ڈے آج منگل کونوٹنگھم میں ڈے نائٹ کھیلا جائیگا۔آسٹریلیا کی ٹیم پہلے دونوں میچ ہار کر رینکنگ میں پاکستان سے بھی نیچے چلے گئی ہے پاکستان رینکنگ میں پانچویں جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی۔انگلینڈ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ انگلینڈ نے لندن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کینگروز کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47اوورز میں 214رنز بنا سکی، معین علی نے 3وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے 44اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 38 رنز سے شکست دیدی جب آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا غلط فیصلہ کر لیا۔انگلینڈ نے مقررہ 50اوورز میں8وکٹوں پر342رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کردیا جس میں اوپنر جیسن روئے کی شاندار سنچری120رنز کی اننگز شامل تھی۔باقی کسر کپتان جوز بٹلر نے 91رنز ناٹ آوٹ بنا کر پوری کر دی۔کینگروز 48ویں اوور کی پہلی گیند تک 304رنز ہی بنا سکے اور پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔آسٹریلوی وکٹ کیپر کپتان ٹم پینی ایک غیر متوقع باونسر سے زخمی بھی ہو گئے ۔انگلینڈ کے اوپنر جیسن روئے سنچری بنانے پر مین آف دی میچ رہے۔ 5ون ڈے کی سیریزمیں انگلینڈ کو 2-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ سیریز کا تیسرا میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ 21 جون کو چیسٹرلی اسٹریٹ میں جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میں شامل واحد ٹی ٹوئنٹی 27 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔

شیئر: