Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل کا 40سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،سویڈن کا 12سال بعد فتح سے آغاز

 
ماسکو:فیفاورلڈ کپ میں سویڈن نے جنوبی کوریا کو 1-0 سے اور دوسرے مقابلے میں بیلجیئم کی ٹیم نے پانامہ کو 3-0کے واضح فرق سے شکست دے کر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔ سویڈن نے 12 سال بعد ورلڈکپ کا آغاز فتح کے ساتھ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف کا کھیل بغیر کسی گول کے برابر رہا۔سویڈن کے گرینکویسٹ نے دوسرے ہاف میں کھیل کے 65 ویں منٹ میں فری کک کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو کامیابی کے لیے کافی ثابت ہوئی۔ دوسرے میچ میں بیلجیم نے رومیلو لوکاکو کی شاندار کارکردگی کی بدولت پانامہ کو0-3 سے شکست دے دی۔ بیلجیم کی جانب سے پہلا گول 47 ویں منٹ میں میرٹینز نے کیا جس کو لوکاکو نے دوسرے ہاف میں دوگنا اور پھر جیت کو یقینی بنا دیا۔لوکاکو نے میچ کے 69 اور 75 ویں میں شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی پر مہر لگادی ۔ ادھر40 برس میں پہلا موقع تھا کہ برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ میں افتتاحی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ برازیل نے ابتدائی لمحات میں فلپ کوٹینو کے شاندار گول کی بدولت برتری تو حاصل کر لی لیکن 77ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کے ا سٹیون زوبر نے زبردست ہیڈر پر گول کر دیا۔ اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کے میدان میں ہوتے ہوئے برازیل دوسرا گول نہ کرسکی۔

شیئر: