Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولکتہ : موم پالش والے سیب کی فروخت پر پابندی

کولکتہ۔۔۔۔کولکتہ کے ڈم ڈم علاقے میں لوگوں نے حال ہی میں میونسپل اتھارٹی کو ضرورت سے زیادہ چمکدار سیب فروخت کئے جانے کی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد بیدھن نگر اور کولکتہ میں مونسپل کارپوریشن نے ان پر پابندی لگانے کیلئے منڈیوں پر چھاپہ مار ا توواقعہ کی حقیقت سامنے آئی۔تفتیشی افسروں نے بتایا کہ جوتے اور کار کی پالش میں استعمال کئے جانے والے موم سیب پر لگائے جارہے ہیں۔ جو سیب کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں وہ سبھی پالش شدہ ہیں جو قانوناً جرم ہے۔ اس واقعہ پرتاجروں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ اس قسم کے پالش والے پھل فروٹ بڑی مقدار میں ضبط کرلئے گئے۔ ڈاکٹرارندم داس گپتان نے بتایا کہ موم کی پالش والے پھل اور سبزیاں انسانی جسم کے لئے نہایت مضر ہیں ۔ اس سے نظام ہضم کو نقصان پہنچتا ہے۔اس قسم کے فروٹ کھانے سے السر اور انفیکشن کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون سے جبراً شادی کرنے کیلئے بچے کا اغوا

شیئر: