Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوڈیشہ: بدمعاشوں نے بینک سے 45لاکھ روپے لوٹ لئے

راوڑکیلا۔۔۔۔اوڈیشہ کے راوڑ کیلا شہر میں انڈین اوورسیز بینک کی شاخ سے7نامعلوم بدمعاشوں نے دن دہاڑے بندوق کے نوک پر 45لاکھ روپے لوٹ لئے۔ پولیس نے بتایا کہ 3موٹر سائیکلوں پر سوار7 افراد اسلحہ سے لیس ہوکر بینک میں داخل ہوئے اور ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکی دیکر ان سے اسٹرانگ روم کی چابی چھینی اور 45لاکھ روپے نقد اور بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ہارڈ ڈسک بھی لیکر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرواردات کا جائزہ لیا۔ راوڑ کیلا سے جانیوالی تمام سڑکوں اور شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ بینک ملازمین نے بتایا کہ تمام لٹیرے ہیلمٹ  پہنے ہوئے تھے اورہندی میں بات چیت کررہے تھے۔ پولیس نے اس واقعہ میں بین الریاستی گروہ کے شامل ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد کیس درج کرکے لٹیروں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -امتحانی طلبہ کا ٹرین پر قبضہ، پولیس کا لاٹھی چارج

شیئر: