Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس لینے کے چکر میں جعلی ٹریفک حادثہ کرنے والے غیر ملکی پکڑے گئے

    ریاض - - - -   ریاض میں نجم کمپنی کے ایک سعودی انسپکٹر نے  انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے چکر میں  جعلی ٹریفک حادثہ کرنے والے  یمنی اور مصری  شہریوں کی سازش طشت ازبام کردی۔  ٹریفک انسپکٹر  محمد المطیری نے  شک کی بنیاد پر  حادثہ کی جگہ  پہنچ کر  سی سی  کیمروں  کی مدد سے  حقیقت حال دریافت کرلی۔  یمن اور  مصر کے دو شہریوں نے  ریاض کے   المونسیہ محلے کی محمد البرقی  اسٹریٹ پر  ٹریفک حادثہ کا ڈھونگ  رچا تھا۔  انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ  واٹر ٹینکر  کا تصادم  اعلیٰ درجے کی  ماذا  جیپ کار سے  ہوا۔  اس کی قیمت کا  تخمینہ 2 لاکھ ریال کے لگ بھگ تھا۔  گاڑی کا  بائیں جانب کا حصہ تباہ ہوگیاتھا۔  انسپکٹر کو  مختلف  اسباب کے پیش نظر حادثہ کے حقیقی ہونے پر شک گزرا۔  دونوں گاڑیوں  کا ریکارڈ  دیکھنے پر پتہ چلا کہ ماضی میں بھی  دونوں اسی قسم کے حادثات سے دوچار ہوچکے ہیں۔  انسپکٹر نے فوراً ہی جائے وقوعہ پہنچ کر  قریبی  دکان کے سی سی کیمروں  کی مدد سے  حالات دریافت کرنے کا  اہتمام کیا۔  یمنی اور مصری  کو  بالاخر حادثہ کے جعلی ہونے  کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوجانا پڑا۔ دونو ں نے  انشورنس کمپنی سے  معاوضہ کا مطالبہ واپس لینے کے اقرار نامے پر  برضا ورغبت دستخط کردیئے۔ واقعہ میں  ایسے تمام  سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کیلئے  عملی درس ہے جو مستقبل میں  اس قسم کی دھوکہ دہی کے ذریعے انشورنس کلیم کرنے کے چکر میں ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - - جڑواں بھائی کے ہاتھوں ہلاک ہوتے ہوتے رہ گیا

شیئر: