Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طویق سکلپچر 2026: دنیا بھر سے 25 فنکاروں کی شرکت متوقع

ریاض رائل کمیشن اور ریاض آرٹ پروگرام کے تحت طویق مجسمہ سمپوزیم کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کرنے والے 25 آرٹسٹوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پروگرام 10 جنوری سے 22 فروری 2026 تک ریاض میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے مجسمہ سازی کے ماہرین شرکت کریں گے۔
اس سال کے ایڈیشن میں سعودی عرب سمیت 18 ممالک کے آرٹسٹوں نے ’ٹریسز آف واٹ ول بی‘ کے تھیم کے تحت شرکت کی۔
سمپوزیم کی ڈائریکٹر سارہ الرویتع نے بتایا کہ ’طویق مجسمہ سازی کے ساتویں ایڈیشن کے لیے 590 ہنرمندوں نے شرکت کی درخواست دی ہے جبکہ اس فن کے ماہرین اور ججوں کا پینل 25 افراد پرمشتمل ہوگا۔‘

طریقہ کار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’ہر آرٹسٹ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس ایڈیشن میں ایک مخصوص فنکارانہ سوچ پیش کریں جس میں آرٹ کا مرکزی خیال واضح ہو۔‘
مجسمہ سازی کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ری سائیکل شدہ دھاتوں کے علاوہ گرینائٹ کے ساتھ سٹینلس سٹیل کا استعمال ہے۔

اس حوالے سے 20 ہنرمند گرینائٹ پر جبکہ پانچ ری سائیکل مواد کے حوالے سے کام کریں گے۔
یہ پروگرام چار ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ جس کے بعد یہ فن پارے ریاض آرٹ کی مستقل کلیکشن کا حصہ بن جائیں گے۔

 

شیئر: