Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ساتھ چلو‘: العلا کے اولڈ ٹاؤن میں مٹی کے مکانات میں ماضی کی جھلک

العلا کمشنری کے اولڈ ٹاؤن میں مٹی سے بنے قدیم طرز کے مکان ماضی کی طرز زندگی کو نمایاں کرتے ہیں۔
سعودی خاتون البندری بنت ابراہیم نے اس علاقے کی لڑکیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نمایاں کرتے ہوئے ثقافتی منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی خاتون نے اپنے منصوبے کی کامیابی کے لیے علاقے کے باسیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا ہے۔
تاکہ العلا کے قدیم تاریخی ورثے کو بنیاد بنا کر اس کی شناخت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے اپنی کاوشوں کو شامل کیا جائے۔
العلا کے اولڈ ٹاون میں بنت ابراہیم نے جو منصوبہ شروع کیا ہے وہ علاقے میں سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔

علاوہ ازیں اس منصوبے سے جہاں دستکاری اور مقامی صنعت کو فروغ ملے گا وہاں روزگار کے بھی متعدد مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے اپنے منصوبے کو ’ھیکو‘ کا نام دیا ہے جو مقامی طور پر ’ساتھ چلو‘ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
یہ نام وزیٹرز کو دعوت دیتا ہے کہ مل کر العلا کے تاریخی و سماجی مقامات کو دیکھتے ہیں اور ان کے بارے میں تفصیلی طور پر جانتے ہیں۔

 

شیئر: