Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: میجر کی اہلیہ کے قتل میں دوست میجرکے ملوث ہونے کا انکشاف

نئی دہلی۔۔۔۔ گزشہ روز دہلی کینٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب دوپہر تقریباً سوا ایک بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون حادثہ کا شکار ہوگئی ہے۔ موقع پر پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے سامنے سب سے بڑی پریشانی کی بات اس کی شناخت کا تھا ۔پولیس نے دہلی کے تمام تھانوں کو الرٹ کردیا اور تمام تھانوں میں مقتول کی فوٹوبھیج دی ۔ واقعہ کے تقریباً 4گھنٹے بعد شام کو ایک میجر امیت دیویدی نارائن اپنی اہلیہ کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرانے پہنچے جہاں تفتیش کے دوران میجر امیت دیویدی نے اہلیہ کے دیگر میجر سے تعلقات کی بات کہی ۔میجر کے مطابق دہلی آنے سے قبل دیما پور میں پوسٹنگ کے دوران وہاں ایک میجر سے اہلیہ کے قریبی تعلقات تھے۔ اسی دوران دہلی آگئے تاہم شیلجا دیویدی کی اس کے دوست میجر سے بات چیت ہوا کرتی تھی ۔ واقعہ سے قبل  شیلجا دیویدی فیزیو تھراپی کیلئے بیس اسپتال آئی تھی جہاں شیلجا کو میجر کے ہمراہ دیکھا گیا تھا ۔پولیس نے میجر کی اہلیہ کے کال ریکارڈز اور اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جس میں شیلجا اور دوست میجر کی بات چیت کا ریکارڈ سامنے آیا جس کی بنیاد پر پولیس نے دوست میجر کیخلاف رپورٹ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -جب حکومت نے سڑک نہیں بنوائی تو وزیر نے خود پھاوڑا سنبھالا

شیئر: