امریلی میں ٹرک الٹنے سے 7افرادہلاک ،20زخمی
        
        
                        
            
			
	
	       
	
				
            
                امریلی۔۔۔۔گجرات کے ضلع امریلی میں پیپاواؤ میرین علاقے میں ایک ٹرک کے پل سے گر جانے سے ٹرک ڈرائیور سمیت 7افراد کی موت ہوگئی اور 20شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس سب انسپکٹر وی ایل پرمار نے بتایا کہ راجو لہ مہورا قومی شاہراہ پر ننگاڑا گاؤں کے قریب ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیوسے بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں اور زخمیوں کو فوراً اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا۔ٹرک میں سوار افراد منگنی کی تقریب سے واپس گھر  لوٹ رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔