Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے بھائی کو گردہ عطیہ کرنے کیلئے خود کشی

گجرات ۔۔۔۔گجرات کے بڈودرا میں ایک 19سالہ طالب علم نے بڑے بھائی کی زندگی بچانے کیلئے اپنے ہاسٹل کے کمرے کی چھت سے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ بروقت اعضا کی پیوندکاری نہ ہونے سے آپریشن کامیاب نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والے طالب علم کا نام نیتک کمارہے جو ورناما کے نجی انجینیئرنگ کالج میں زیر تعلیم تھا۔ اس کا بڑا بھائی کنش گردے کے عارضے میں مبتلا تھا۔ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا تھا کہ اسے گردہ تبدیل کرانا پڑیگا۔چھوٹے بھائی کو جب اس کا علم ہوا تو اس نے بھائی کو گردہ عطیہ کرنے کیلئے خود کشی کرلی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور طالب علم کے کمرے کی تلاشی لی تو وہاں سے ایک سوسائڈ نو ٹ برآمد کیا جس میں تحریر تھا کہ وہ اپنے بھائی کی مدد کیلئے خودکشی کررہا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کسی سے بھی پوچھ گچھ نہ کرے۔ نیتک نے اس سوسائڈ نوٹ میں یہ بھی تحریرکیا کہ میری کڈنی بھائی کو دیدی جائے اور اور جسم کے باقی اعضاء ضرورتمندوں میں تقسیم کردیئے جائیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -جھارکھنڈ: مشنری اسکول کی5لڑکیوں سے زیادتی پر گرفتاریاں

شیئر: