Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ و آئر لینڈ

 
  لندن: ہندوستانی کرکٹ ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں جیت کا عزم لئے طویل دورے کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی۔مہمان ٹیم 81روزہ طویل دورے کے دوران آئرلینڈ کے خلاف 2ٹی ٹوئنٹی میچوں سمیت انگلینڈ کے خلاف 5ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 5ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیم کے قائدویرات کوہلی نے کہا کہ ٹیم مشکل دورے کیلئے تیار ہے۔ 2013ء میں دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیم کی ناقص کارکردگی ماضی کا حصہ بن چکی۔ اس بار بہتر کھیل پیش کر کے فتوحات حاصل کرنے کیلئے پر جوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم میں مومینٹم ہو تو کھلاڑی کسی بھی کنڈیشن میں اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ کھلاڑی کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ ٹیم 27 جون کو آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سے دورے کا آغاز کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 29جون کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد ٹیم واپس انگلینڈ آئے گی۔

شیئر: