Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی عدالت نے آن لائن سیلزٹیکس کی اجازت دیدی

واشنگٹن۔۔۔امریکی سپریم کورٹ نے امریکی ریاستوں کو اشیاء کی آن لائن فروخت پر ٹیکس عائد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔اتوار کو سپریم کورٹ نے انٹرنیٹ کے دور کے آغاز پر 25سال قبل کیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے امریکی ریاستوں کو اشیا وخدمات کی آن لائن فروخت پر ٹیکس عائد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔9 رکنی بنچ نے فیصلہ 4 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے دیا،جس کے تحت 1992کا پرانا فیصلہ بدل دیاگیاجس میں کہا گیا تھا کہ ریاست صرف فزیکلی موجود کاروبار پر سیلزٹیکس عائد کرسکتی ہے،اس تاریخ ساز فیصلے سے امریکی ریاستوں کو ای کامرس سیکٹر سے ریونیو کمانے کا موقع ملے گا۔سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ ساؤتھ ڈیکوٹا کے کیس میں دیا جسے 35 ریاستوں کیساتھ وفاق کی بھی حمایت حاصل تھی۔

شیئر: