Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران ایٹمی طاقت بننے کے چکر میں نہ پڑے وگرنہ

ریاض ....امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کو ایٹمی طاقت بننے کی کوشش سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے خبردار کیا ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ہماری آرزو ہے کہ ایران ہمیں اپنے خلاف طاقت کے استعمال پر مجبور نہ کرے۔ اگر ایران نے ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو اہل ایران کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینا ہوگی کہ پوری دنیا کا غصہ ان پر انڈیل دیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے ایٹمی ایندھن کی افزودگی میں اضافے کے حوالے سے کوئی بھی اقدام کیاتو عالمی برادری سے اس پر انہیں کوئی پذیرائی نہیں ملے گی اور بالاخر ہمیں انتہائی اقدام کرنا پڑیگا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایران کے مفاد میں نہیں ہوگا۔
 
 

شیئر: