Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : ایک ماہ کے دوران بلدیہ کی تفتیشی کارروائیاں ، 16 ٹن اشیاءتلف

جدہ ..... گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کی جانے والی 16 ٹن غیر معیاری اشیائے خورونوش تلف کیں جبکہ 490 دکانوں کو سربمہر کیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق ریجنل بلدیہ نے گزشتہ ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقو ںمیں اشیائے خورونوش کی دکانوں اور ہوٹلوں میں 1900 کے قریب تفتیشی کارروائیاں کیں تاکہ غیر معیاری اشیائے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جاسکیں ۔بلدیہ کے ریجنل ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ٹیموں نے 1443دکانوں کو انتباہی نوٹس جاری کئے جبکہ 291 اشیاءکا نمونہ حاصل کر کے انہیں لیبارٹری بھیجا تاکہ ان کے معیار کی جانچ کی جاسکے۔ جن دکانوں میں ادارے کی ٹیموں نے تفتیش کی ان میں ہوٹلوں ، کیفے ٹیریا، کیٹرنگ سروسسز ، مٹھائی کے کارخانے اور دکانوں کے علاوہ گوشت فروخت کرنے کے مراکز بھی شامل تھے ۔ دوران تفتیش بلدیہ کی ٹیمو ں نے شہر کے مختلف مقامات سے 2ہزار لیٹر سے زائد غیر معیاری مشروبات بھی ضبط کر کے تلف کئے ۔ غیر لائسنس یافتہ متعدد دکانوں کو بھی سیل کیا گیا ۔ اشیائے خورونوش کی دکانوں پر کارکنوں کی جانب سے صفائی کا خیال نہ رکھنے پر بھی ٹیم نے کارروائیاں کی ۔ 
 

شیئر: