Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: پیشہ ور کھلاڑیوں کی سالانہ آمدنی پر 50فیصد انکم ٹیکس

ریاض....سعودی فٹبال آرگنائزیشن نے کھلاڑیوں کے معاہدوں اور انکے ماہانہ محنتانوں سے متعلق ترامیم جاری کردیں۔ نئے معاہدوں پر ماہانہ آمدنی کے لحاظ سے ٹیکس مقرر ہوگا۔ اس سلسلے میں کھلاڑیوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔سعودی آرگنائزیشن نے پیشہ ور کھلاڑیوں کے نافذ العمل معاہدوں کے حوالے سے طے کیا ہے کہ ملازمت کے معاہدے کے باقی ماندہ دورانیہ کے حوالے سے کھلاڑی کی سالانہ آمدنی پر 50فیصد انکم ٹیکس وصول کیا جائیگا اور یہ رقم متعلقہ کھلاڑی کے کلب میں فٹبال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی مد میں صرف کی جائیگی۔
 

شیئر: