Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جاﺅں گا، شعیب ملک

 
لاہور:پاکستانی آل راونڈر اور سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ2019 کا ورلڈمیرے ون ڈے کیریئر کا آخری ایونٹ ہوگا اور خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم اس میں کامیاب ہو۔رلڈ کپ تک ون ڈے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، کیریئر کا آخری ورلڈ کپ جیتنا خواہش ہے اورمیگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر افسوس نہیں، ٹیسٹ ٹیم کو ابھی مزید وقت دینا ہوگا اور امید ہے کہ اگلے ایک دو سال میں اس کی کارکردگی میں بہتری اور تسلسل آجائے گا ۔سابق کپتان نے کہا کہ سینئر اگر جونیئر کو نہیں سکھاتا تو اسے ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے کیونکہ سینیئرز کی مدد و حمایت کے بغیر جونیئرز پرفارم نہیں کر سکتے جبکہ ہمارے کھلاڑیوں میں کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت ہے۔دریں اثناءشعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کو سپورٹ کر رہے ہیں اور کوسٹا ریکا کے خلاف اگر برازیل گول نہ کرتا تو میں یقینی طور پر ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ۔ انجری ٹائم میں کوٹنہو اور نیمار کے گولز پر بہت خوشی ہوئی۔

شیئر: