Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی ادارے کم از کم تنخواہ 6119 ریال دیں، رکن شوریٰ

ریاض.... رکن شوریٰ ڈاکٹر فہد بن جمعہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ادارے سعودی شہری کو کم از کم تنخواہ 6119ریال مقرر کریں۔ ارکان شوریٰ جلد ہی اس مطالبے پر ووٹ ڈالیں گے اور پھر ایوان شاہی اس کی حتمی منظوری دیگی۔ ابن جمعہ نے چند ماہ قبل سفارش کی تھی کہ سعودی روزگار مالیاتی فنڈ کو کم از کم تنخواہ سے جوڑ دیا جائے۔ سعودی مارکیٹ میں کارکنان کی اوسط تنخواہ 6119بنتی ہے لہذا اسے کم از کم تنخواہ قرار دیدیا جائے۔
 
 

شیئر: