Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں اماراتی سعودی تیل منصوبہ

ریاض .... سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ہندوستان میں عظیم الشان تیل منصوبے کے ذریعے اسٹراٹیجک شراکت کو مزید مضبوط بنادیا۔ سعودی آرامکو اورابوظبی نیشنل پیٹرول کمپنی ادنوک نے ہندوستان کی رتنا گیری آئل ریفائنری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اسٹراٹیجک شراکت کا معاہدہ کرلیا۔ رتنا گیری آئل ریفائنری (آر آر بی سی ایل) تیل صفائی اور پیٹرو کیمیکل تیار کرنے والا مکمل دیو ہیکل کمپلیکس ہے۔ یہ ایک دن میں 12لاکھ بیرل تیل صاف کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کے رتنا گیری مقام پر واقع ہے جو ممبئی شہر کے جنوب میں 215میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ مذکورہ معاہدے کے بموجب مملکت اور امارات مذکورہ کمپلیکس کی تعمیر اور ہندوستانی قومی آئل کمپنیوں کے تعاون سے اسے چلائیں گے اور اسکے مالکانہ حقوق حاصل کرینگے۔ دونوں ملک 50فیصد کے مالک ہونگے۔
 

شیئر: