Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گروپ 4 ممالک کا قطر سے فضائی حدود کامعاملہ عالمی عدالتِ انصاف میں اٹھانے کا فیصلہ

ریاض.... سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ اپنی خود مختارانہ فضائی حدود کا معاملہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معاملہ اس سے قبل جہاز رانی کے حقوق کے نگراں ادارے بین الاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن (ایکاﺅ) میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔ تاہم چاروں ممالک کا دعوی ہے کہ ایکاﺅ اس تنازع پر غور کرنے کی اہل نہیں ۔ اخباری اطلاعات کے مطابق چاروں عرب ممالک نے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے اس معاملے کو بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے فیصلے میں ایکاﺅتنظیم کے فیصلے کے موثر ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس میں قطری دعوﺅں کو قبول کرنے یا فضائی حدود کی بندش کو ختم کرنے کے حوالے سے کوئی بات شامل نہیں ہو گی۔ اس طرح بین الاقوامی قانون فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے چاروں عرب ممالک کی حمایت جاری رکھے گا اور اس معاملے میں کچھ تبدیل نہیں ہو گا۔سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے بین الاقوامی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود چاروں ممالک ایکاﺅ تنظیم اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ تمام شعبوں میں مفید تعاون جاری رکھیں گے۔ایکاﺅتنظیم کی کونسل کے سکریٹریٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیج میں بین الاقوامی پانی کے اوپر فضائی جہاز رانی تنظیم کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق محفوظ ہے۔واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف کو تنازع کی سماعت اور نمٹانے میں کافی وقت درکار ہوگا۔ اس دوران عرب ممالک قطر کا فضائی بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔ 

شیئر: