Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی ورلڈ کپ ٹرافیوں سے حشیش اور کوکین برآمد

بیونس آئرس ..... ارجنٹائنی پولیس نے جعلی ورلڈ کپ ٹرافیاں برآمد کی ہیں جن میں 1.5کلو گرام کوکین او رحشیش چھپائی گئی تھی۔ یہ ٹرافیاں بظاہر سونے کی نظر آتی تھیں۔ پولیس نے 6افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔حشیش فروخت کرنے والوں نے ورلڈ کپ میں لوگوں کا جوش و خروش دیکھ کر منشیات چھپانے کیلئے ان ٹرافیوں کو استعمال کیا تھا۔ پولیس نے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ وزیر سلامتی امور کا کہناہے کہ ان لوگوں کی گرفتاری بہت اہم تھی۔ ضبط شدہ کوکین کی مالیت ایک لاکھ پونڈ کے لگ بھگ ہے جبکہ اس کی بازار میں قیمت اس سے زیادہ ہے۔
 

شیئر: