اسپینش رائس سے لطف اندوز ہوں
اجزاء:
چاول (اُبلے ہوئے )۔ تین پیالی
نمک۔ حسبِ ذائقہ
لہسن (پیسٹ)۔دوسے تین جوئے
پیاز (باریک کٹی ہوئی )۔دوعدد
ٹماٹر (چوکور کٹے ہوئے) ۔تین عدد
زیتون( باریک کٹے ہوئے ) ۔آدھی پیالی
مشروم ( باریک کٹے ہوئے ) ۔دو پیالی
شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی)۔دو سے تین عدد
اجوائن۔ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ( کٹی ہوئی )۔آدھا چائے کا چمچ
اولیو آئل ۔تین کھانے کے چمچ
ترکیب:فرائنگ پین میں اولیو آئل کو ہلکا سا گرم کرکے لہسن اور پیاز کو ذرا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں شملہ مرچ ڈال کر دو سے تین منٹ تک فرائی کرلیں۔ٹماٹر ، مشروم اور زیتون بھی شامل کردیں۔ذرا سی آنچ تیز کرکے 3 سے 4 منٹ تک فرائی کرنے کے بعد چاول شامل کردیں۔تیز آنچ پر فرائی کرتے ہوئے نمک، کالی مرچ اور اجوائن ڈال دیں۔ چاول کے ساتھ جب ساری چیزیں مکس ہو جائیں اور خوشبو آنے لگے تو چولہا بند کردیں ،اور گرم گرم اسپینش رائس کے مزے لیں۔