Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دےدیئے

 
چنئی:ٹورنامنٹ کی میزبانی چھن جانے کے خوف سے ہند نے جونیئر اسکوا ش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے جاری کردئیے ہیں۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے 2ماہ سے زائد عرصے تک پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاسپورٹس اپنے پاس رکھنے کے بعد 20جون کو ویزے لگائے بغیر واپس کردیئے تھے ۔ اس ہٹ دھرمی پر پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی اور انٹرنیشنل اسکواش فیڈریشن کے سابق صدر جہانگیر خان سمیت اسکواش حلقوں نے ہند سے میزبانی واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن نہ بھی اس معاملے پر سخت احتجاج کیا کیونکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے چنئی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا تھا۔ اس صورتحال کے تناظر میں ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے ہندوستانی فیڈریشن سے کہا کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے ڈبلیو ایس ایف کی اس مداخلت بعد پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کردیئے بصورت دیگر اسے میزبانی سے محروم کیا جاسکتا تھا ۔ایونٹ 18 جولائی سے شروع ہوگا۔

شیئر: