Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاٹا میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: فاٹا میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات الیکشن 2018ءکے ساتھ کرانے پر نظر ثانی کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر سربراہی 5 رکنی بنچ نے متحدہ قبائل پارٹی کی فاٹا میں بھی 25 جولائی کو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے پر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزاروں کی طرف سے بیرسٹر فروغ نسیم پیش ہوئے اور انہوں نے دلائل دیئے کہ فاٹا میں صوبائی انتخابات سے متعلق حلقہ بندیوں کے لیے 2 ماہ چاہئیں۔ لہٰذا اگر عام انتخابات میں تاخیر ہوتی ہے تو کوئی حرج نہیں۔ الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے متحدہ قبائل پارٹی کی درخواست مسترد کردی۔
 
 

شیئر: