Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پی ایس پی کے منشور کی تشہیری مہم

اوورسیز کے لئے خصوصی ڈیولپمنٹ فنڈ شامل کیا گیا

 

ذکاء اللہ محسن ۔ ریاض
    پی ایس پی نیشنل کونسل کے ممبر و چیف آرگنائزر مڈل ایسٹ شمشاد علی صدیقی نے دورہ یو اے ای کے دوران صدر پی ایس پی (یو اے ای) عاطف خان اور سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ،محمد فیصل صدر پی ایس پی دبئی و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شارجہ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے منشور الیکشن 2018 کی یو اے ای میں تشہیر کی اور بتایا کہ پارٹی قائد مصطفی کمال نے اورزسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے منشور میں ان کی فلاح و بہبود کے لیے نقاط شامل کرنے کی اجازت دی ہے۔
    صحافیوں کے سوالات کے جواب میں یو اے ای میں مقیم پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا پی ایس پی پاکستان اور پاکستانیوں کی بات کرتی ہے۔ اس موقع پرصدر پی ایس پی یو اے ای عاطف خان نے کہا کہ 25 جولائی کو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا سورج سندھ میں غروب ہو گا اور 26 جولائی کے سورج کی پہلی کرن پی ایس پی کی شکل میں عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے اپنی روشنی بکھیریگی۔ پاک سر زمین پارٹی  یو اے ای کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے بتایا کہ پی ایس پی کے منشور میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی ڈیولپمنٹ فنڈز شامل کیا ہے جبکہ کہ پی ایس پی پاکستان کی واحد پارٹی ہے جس میں ٹکٹوں کے لیے آپس میں کوئی اختلاف نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -زبان پر کسی بھی قوم کی اجارہ داری نہیں ہوتی، خورشید رضوی

شیئر: