Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں بغیر اجازت ویڈیو یا تصویر بنانا جرم ،5 لاکھ درہم جرمانہ

 دبئی....دبئی میں بغیر اجازت ویڈیو یا تصویر بنانا جرم قرار دے دیا گیا ہے جس کی سزا 5 لاکھ درہم جرمانہ اور ایک سال قید ہوگی۔ دبئی پولیس نے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (آر ٹی اے) کسٹمر کیئر سینٹر پر روتے ہوئے شخص کی وڈیو بنانے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم نے وڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی جاری کردی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔آر ٹی اے نے اپنی ٹوئیٹس میں لکھا کہ وڈیو میں نظر آنے والا روتا ہوا شخص کارز ٹیکسی کا ملازم نہیں اور نا ہی اس کے نام پر کوئی بہت بڑے جرمانے رجسٹرڈ ہیں۔ مذکورہ شخص اپنے رشتہ دار پر ہونے والے 20 ہزار روپے درہم کے جرمانے کی معلومات لینے ہیڈ کوارٹرز آیا تھاجو کارز ٹیکسی فرنچائز کا ڈرائیور تھا، آر ٹی اے کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہے کہ ڈرائیور پر جرمانہ کیوں کیا گیا۔
 
 

شیئر: