Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی جنگل سے ماہی گیر گرفتار

جیزان..... وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے اعلان کیا ہے کہ جزائر فرسان کے قومی جنگل سے ایک ماہی گیر کو گرفتار کیا گیاہے۔ اسکے قبضے سے قومی جنگل کے پرندوں کے 248انڈے برآمد ہوئے۔ ماہی گیر بندرگاہ کے قریب کشتی پر اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔انہیں تحفظ ماحولیات کے سعودی ادارے کے جاری کردہ ضوابط کی خلاف ورزی سے آگاہ کردیا گیا۔ انڈے ادارے کے حوالے کردیئے گئے۔
 

شیئر: