Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور جی سی سی ممالک تجارتی تعلقات میں اضافہ کرنے پر متفق

ریاض....سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے یہاں جی سی سی سیکریٹریٹ میں سیکریٹری جنرل عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔ سیکریٹری جنرل نے سفیر کا استقبال کرتے ہوئے پاکستان اور جی سی سی ممالک کے تعلقات کی اہمیت کا اعتراف کیا اور خواہش ظاہر کی کہ پاکستان اور جی سی سی میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جی سی سی، پاک ،جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ کیلئے پاکستان کیساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیا رہے۔ سفیر پاکستان نے سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں تجارت و اقتصادی تعاون کے امکانات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے علاقے میں پاکستان کی اہمیت کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے جی سی سی ممالک میں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکین وطن کی موجودگی کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ سفیر نے سی پیک منصوبے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سے پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔ سفیر اور جی سی سی سیکریٹری جنرل نے اس امر سے اتفاق کیا کہ وہ آنے والے مہینو ں میں پاکستان اور جی سی سی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کرتے رہیں گے۔ جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے جلد ہی دورہ پاکستان کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
 

شیئر: