Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار روہنگیا لوگوں کیلئے بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرے، ریڈ کراس

میانمار۔۔۔ ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی ’’آئی سی آر سی‘‘ نے میانمار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِنو کرے تاکہ بنگلہ دیش سے لاکھوں روہنگیا پناہ گزین واپس آسکیں۔میانمار میں متحرک آئی سی آر سی کے اعلیٰ ترین عہدیدار فابریزی او کربونی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے تخمینے کے مطابق گزشتہ سال اگست میں روہنگیا جنگجوؤں اور حکومتی فورسزکے مابین لڑائی چِھڑ جانے کے بعد راکھائن سے روہنگیا مسلم اقلیت کے تقریباً 7  لاکھ افراد جان بچا کر بھاگ گئے ہیں۔ کربونی نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کئی دیہات نذرِآتش کیے جانے کے بعد وہاں زمین پر دوبارہ ہریالی آرہی ہے۔ پناہ گزینوں کی واپسی سے قبل سرکاری سہولیات کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ریڈکراس کے عہدیدار نے مزید کہا کہ جاپان قابلِ بھروسہ شراکت دار کے طور پر ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے اِس اْمید کا اظہار کیا کہ میانمار کو صورتحال سے نبٹنے میں مدد دینے کیلئے جاپان ترقیاتی امداد اور سیاسی مشورہ فراہم کرے گا۔

شیئر: