Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناگپور میں شدید بارش،مہاراشٹراسمبلی میں پانی داخل،

ناگپور۔۔۔مہاراشٹر میں ان دنوں مانسون کی آمد کے بعدبارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کی صبح سے شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ٹریفک اژدہام پیدا ہونےسے لوگوں کو آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بارش کا پانی اسمبلی ہاؤس میں داخل ہونے کی وجہ سے بجلی منقطع کرنا پڑی۔اسمبلی کے صدر ہری بھاؤ باگڑے نے ایوان کی کارروائی ایک گھنٹے کیلئے معطل کردی ۔صبح 11بجے ایوان کی کارروائی جب دوبارہ شروع کی گئی توودھان سبھا میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکاروں نےصدراسمبلی کو موبائل کی روشنی میں ان کی نشست تک پہنچایا ۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ودھان سبھا اپوزیشن سمیت میں مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کی میٹنگ طلب کرکے اسمبلی کی کارروائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا بعد ازاں صدر اسمبلی باگڑے نے ایوان کی کارروائی معطل کرنے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -’’پکوڑے بیچنے ‘‘کے بعد اب اچار بیچنے کا مشورہ

 

شیئر: