Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ومبلڈن کا بڑا اپ سیٹ: دفاعی چیمپیئن گاربین موگاروزا باہر

 
لندن:سال کے سب سے بڑے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا جب ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپیئن ہسپانوی اسٹار گاربین موگوروزا کو رینکنگ میں47نمبر کی کھلاڑی ایلیسن وان نے دوسرے راونڈمیں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔اس طرح اس مقابلے کی8 ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں میں سے ایک اور کا ومبلڈن میں سفر اختتام کو پہنچ گیا اور ایسی شکست خوردہ کھلاڑیوں کی تعداد 6تک پہنچ گئی یوں محسوس ہوتا ہے کہ فرنچ اوپن کی طرح اس گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں بھی ٹرافی کے لئے مقابلہ نئی کھلاڑیوں کے درمیان ہوگا۔ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی ایلیسن کے خلاف دفاعی چیمپیئن موگوروزا نے میچ کا پہلا سیٹ جیت لیا تھا لیکن اگلے دونوں سیٹس میں ان کی کارکردگی بری طرح خراب ہو گئی اور 6-2اور61سے شکست کھا گئیں جبکہ انہوں نے پہلا سیٹ 7-5سے جیت لیا تھا ۔اس سے پہلے ایلیسن ومبلڈن میں ایک ہی میچ جیت سکی ہیںتاہم وہ3ہفتے قبل فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں جبکہ موگو روزا نے سیمی فائنل کھیلا تھا۔ دوسری جانب انگلینڈ کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی جوآنا کونٹا کا ومبلڈن میں سفر مکمل ہوا ۔ انہیں سلاویکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا نے اسٹریٹ سیٹس میں باہر کردیا۔کوناٹ کو6-3اور6-4سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ہوم کورٹ پر شکست سے کونٹا کی رینکنگ بھی بری طرح متاثر ہوئی۔رینکنگ میں پہلے نمبر کی کھلاڑی رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے تیسرا راونڈ کوالیفائی کرلیا ہے ۔ انہوں چینی حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

شیئر: