’زخمی ہونے کے باوجود بٹن دبایا‘، فلائی دبئی کے انڈین پائلٹ سمِت مچھر کی ’بہادری‘ کی تعریف
جمعرات 1 اکتوبر 2026 7:02
نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’انڈین پائلٹ کی غیرمعمولی بہادری کو میرا سلام‘
متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز میں ساتھی پائلٹ کے حملے سے زخمی ہونے کے باوجود جہاز کو ایک بڑے حادثے سے بچانے والے ’بہادر‘ پائلٹ کو سراہا جا رہا ہے جن کا تعلق انڈیا سے ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں انڈین سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمی کپتان سمت مچھر اس وقت تبوک کے ایک ہسپتال میں ہیں اور ان کی حالت بہتر ہے۔
بدھ کی صبح بوئنگ میکس 737 میکس نے یو اے ای سے تل ابیب جاتے ہوئے تبوک کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سمت مچھر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شریک پائلٹ نے طیارے کو تباہ گرانے اور تمام مسافروں کو ہلاک کرنے کی کوشش میں ان پر حملہ کیا، جس کے دوران وہ زخمی ہو گئے۔
نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’انڈین پائلٹ کی غیرمعمولی بہادری کو میرا سلام‘
ان کا کہنا تھا کہ ’چاقو کے وار سے شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے مزاحمت کی اور ایک بہت بڑے سانحے کو ٹالا۔ انہوں نے 174 جانیں بچائیں جن میں اسرائیلی اور دوسرے ممالک کے شہری شامل تھے۔‘
نیتن یاہو کے ترجمان نے روئٹرز کو بتایا کہ ’میں نے خون میں لت پت فرش گرنے ہونے کے باوجود دروازہ کھولنے والا بٹن دبایا جس سے مسافروں کو اندر آ کر حملہ آور کو پکڑنے کا موقع ملا۔‘
انڈین سفارت خانے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ’بہادر پائلٹ‘ کی صحت کے حوالے سے طبی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
’ہمیں امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے، ہم ان کے اہل خانہ سے بھی رابطے میں ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم سعودی حکام کے ساتھ ان کی صحت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہیں گے اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔‘
یہ واقعہ بدھ اس جہاز کے ساتھ پیش آیا جو یو اے ای سے تل ابیب جا رہا تھا اور کاک پٹ میں پائلٹوں کی لڑائی کے بعد اس کا رخ موڑ کر سعودی عرب کے شہر تبوک کے پرنس سلطان بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔
