Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلاق ثلاثہ کیس کی سائرہ بانو بی جے پی میں شامل

نئی دہلی۔۔۔۔طلاق ثلاثہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی اترا کھنڈ میں کاشی پور کی رہنے والی مسلم خاتون سائرہ بانونے گزشتہ روز بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ۔ بی جے پی سائرہ بانو کو پارٹی میں شامل کر کے یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ مسلم مخالف نہیں۔ اتراکھنڈ بی جے پی کے صدر اجے بھٹ نے کہا کہ یہ بڑا پیغام ان لوگوں کیلئے ہے  جو سمجھتے ہیں کہ بی جے پی مسلم مخالف پارٹی ہے۔ سائرہ کا بی جے پی میں آنا ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جوہمیں فرقہ پرست قرار دیتے ہیں۔ اس ماہ کے آخر میں دہلی میں منعقد ہونیوالی پارٹی تقریب میں سائرہ کو رکنیت کا حلف دلایا جائیگا۔ سائرہ بانو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے عزم و ارادے سے بیحد متاثر ہیں۔ پارٹی میں شمولیت کے بعد پورے ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی پرجوش حمایت کرینگی۔کانگریس نے بی جے پی کے اس اقدام کو 2019 میںہونیوالے انتخابات میں مسلم خواتین ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنے کیلئے سیاسی حربہ قراردیا۔سائرہ اُس وقت سرخیوں میں آئیں جب 2016 میں انہوں نے طلاق ثلاثہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ اگست 2017 میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ایک ہی نشست میں طلاق ثلاثہ کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -مدھیہ پردیش میں غذائی قلت سے4بچوں کی موت

شیئر: