Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیمی فائنل کی تیاریاں، بیلجیئم فیورٹ اور پرامید ہے

 
ماسکو:فیفا ورلڈ کپ 2018ءکے پہلے سیمی فائنل میں سابق ورلڈ چیمپیئن فرانس کا مقابلہ ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم بیلجیئم سے ہورہا ہے۔ ورلڈ کپ کے آغاز ہی سے بعض حلقے بیلجیئم کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں جبکہ اس کے چیمپیئن بننے کی پیشگوئیاں بھی ہو چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم بیلجیئم نے اپنے شاندار کھیل سے ان توقعات میں مزید اضافہ کردیا ہے اور اب وہ سابق چیمپیئن فرانس کو شکست دینے کیلئے تیار ہے ۔ فرانس نے1998ءمیں ورلڈ کپ جیتا تھا اور اس ٹیم کے رکن معروف سابق فٹبالر تھیری ہنری اب بیلجیئم ٹیم کے نائب کوچ ہیں اور اپنی قومی ٹیم کے خلاف بیلجیئم کی فتح کیلئے کوشاں ہیں۔فرانس کی ٹیم5مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے جبکہ بیلجیئم اپنی تاریخ کا دوسرا سیمی فائنل کھیل رہی ہے۔1986ءکے ایونٹ میں اس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ بیلجئیم نے کوارٹرفائنل میں 5مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل کو زیرکیا تھا اور فرانس کی ٹیم کوارٹرفائنل میں یو را گوائے کو ہرا کر اب فائنل تک رسائی کے لئے کوشاں ہے ۔ پہلے راﺅنڈ میں فرانس نے آسٹریلیا اور پیرو کو ہرایا جبکہ ڈنمارک کے ساتھ اس کا میچ برابر رہا تھا۔ ناک آوٹ راونڈ میں ارجنٹائن کو ہراتے ہوئے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ کوارٹر فائنل میں اس نے پیرو کا پتہ صاف کیا تھا ۔ دوسری جانب بیلجیئم نے پہلے راونڈ کے دوران پانامہ ، تیونس اور انگلینڈ کو شکست دی تھی اور ناک آوٹ مرحلے میںجاپان کو ایونٹ سے باہر کرنے کا کارنامہ انجام دیا اور کوارٹر فائنل میں برازیل جیسی فیورٹ ٹیم کو ہرا کر اب ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل تک پہنچنے کی کوشش کرے گی ۔
 

شیئر: