Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں نظم و نسق کی صورتحال ابتر، اکھلیش یادو

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے یوپی کے باغپت ضلع جیل میں ہونیوالی قتل کی واردات پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ آج یوپی میں نہ تو قانون ہےاور نہ انتظامیہ ۔ ہر طرف خوف وہراس کا ماحول برپا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے اتنے بڑھ چکے ہیں کہ جیل تک محفوظ نہیں اور وہاں بھی قتل کے واقعات ہونے لگے ہیں۔یہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ریاست کے عوام خوف کے عالم میں زندگی گزا رنے پر مجبور ہیں۔ لاقانونیت کاایسا دورپہلے کبھی نہیں دیکھا۔واضح ہو کہ اتر پردیش حکومت نے باغپت ضلع کے جیلر، نائب جیلرسمیت دیگر 4اہلکاروں کو معطل کردیااور ان کے خلاف عدالتی تحقیقات کا حکم دیدیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جیل احاطے میں ہونیوالا قتل کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -جوڑے نے شادی کی سالگرہ قبرستان میں منائی

شیئر: