Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیگو ایئر لائنزکی جانب سے 12لاکھ افراد کیلئے خصوصی رعایت

نئی دہلی۔۔۔۔مقامی فضائی کمپنی انڈیگونے صارفین کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ فضائی سفر کے 12سال مکمل ہونے پر 12لاکھ افراد کو 1212روپے میں ٹکٹ فراہم کریگی۔ رعایت 10جولائی سے 13جولائی تک ہوگی۔ اس ٹکٹ سے مسافر 25سے 30جولائی کے درمیان سفر کرسکتے ہیں ۔ اس دوران مسافروں کومقامی اور بین الاقوامی پروازوں پر ایئر لائنز کی جانب سے 25فیصدکی رعایت حاصل ہوگی۔سیٹ ریزروکرانے کیلئے ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے پر 5فیصداضافی چھوٹ جبکہ کیش رقم ادا کرنے پر 500روپے تک کی رعایت مل سکتی ہے۔انڈیگو ذرائع نے بتایا کہ 4اگست کو فضائی کمپنی کے قیام کے 12سال مکمل ہونے کی خوشی میں جشن منانے کیلئے 57شہروں میں 12لاکھ نشستوں کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان کیاگیا ۔یہ بکنگ آج سے 13جولائی تک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -لڑکیوں کے ختنے پر سپریم کورٹ کا سخت موقف

شیئر: