Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وڈیو گیمز کھیلنے کی عادت میں مبتلا بچے ذہنی مریض بن سکتے ہیں

نیویارک.... عالمی ادارہ صحت نے الیکٹرانک یا ویڈیو گیمز کھیلنے کی عادت کو باقاعدہ طور پر ایک ذہنی بیماری قرار دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے ”گیمنگ ڈس آرڈر“ کو بیماریوں کی تازہ ترین فہرست میں شامل کیا ہے جبکہ ادارہ کی جانب سے مختلف بیماریوں کے حوالے سے ایسی ہی ایک فہرست اس سے قبل 1992ءمیں شائع کی گئی تھی۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ویڈیو گیمز بنانے والی صنعت نے ڈبلیو ایچ او میں اعتراضات بھی اٹھائے تھے تاہم ادارے نے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے گیمنگ ڈس آرڈر کو باقاعدہ بیماری قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اگرچہ زیادہ تر گیمرز خود کو یا دیگر افراد کو نقصان نہیں پہنچاتے لیکن کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جنھیں ان گیمز کی لت لگ جاتی ہے اور ان کا علاج کیا جانا چاہئے۔ 

شیئر: