Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مچھروں کو ختم کرنے کا کامیاب نسخہ تیار

 کوئنزلینڈ ، آسٹریلیا .....  آسٹریلوی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے انتہائی تاریخی تجربہ کرنے کے بعد یہ انکشاف کیا  ہے کہ مچھرو ںپر قابو پانا اب  زیادہ مشکل نہیں رہا  اور انتہائی خطرناک سمجھے جانے والے ایڈس ایجپٹی مچھر وں کو  بڑی کامیابی کیساتھ ایک معمولی کیڑے کی  مدد سے بانجھ بنانے میں  کامیابی حاصل کرلی گئی ہے  او راس کامیابی کی بنیاد پر آسٹریلوی سائنسدانوں کو ا مید ہے کہ وہ مچھروں کو قابو کیا جاسکتا ہے  اور انہیں رفتہ رفتہ ختم کیا  جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے مچھر دنیا بھر میں  تیزی سے پھیلتے جارہے  ہیں اور  ہر سال دنیا کے کروڑوں افراد کو مچھر کاٹتے ہیں  اور  وہ بیمار پڑتے ہیں۔ مچھروںکی  وجہ سے پھیلنے والی بیمار ی میں  ڈینگی، زیکا اور چکن گنیا  شامل ہیں۔ عالمی  ادارہ صحت کا کہناہے کہ  یہ تمام بیماریاں نسل انسانی کیلئے خطرناک ہیں۔  اس تجربے کیلئے آسٹریلوی سائنسدانوں نے 2کروڑ مچھروں  کو  مصنوعی طور پر پیدا کیا تھا اور پھر ان پر کامیاب تجربہ کرکے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔ رپورٹ تیار کرنے والوں میں کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل  ریسرچ آرگنائزیشن کے  علاوہ جیمزکک یونیورسٹی کے سائنسدان بھی  شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بھاری بھرکم وہیلوں نے سمندر کے اندر سے بیک وقت چھلانگ لگادی

 

شیئر: