Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی ماہرین نے صرف 54گھنٹے میں مکان کا تھری ڈی نقشہ تیار کرلیا

 نینٹس ، شمال مغربی  فرانس.... فرانسیسی ماہر ین تعمیرات کی ایک ٹیم نے  5افراد کی گنجائش  والا ایک مکان تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے  مطابق یہ مکان 1022مربع فٹ پر محیط ہے   اور اسے تھری ڈی پرنٹنگ کی بیٹی پرنٹ ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ اسکی تیاری میں  2دن اور 6گھنٹے صرف ہوئے مگر اسے تیار کرنے  والوں کا دعویٰ ہے کہ اگر کوشش کی جائے تو یہ مکان صرف 30گھنٹے میں  تیار ہوسکتا ہے۔ اسے انتہائی ماحولیات  دوست انداز میں تیار کیاگیا ہے  اور اس کی  تیاری پر 207000 ڈالر لاگت آئی ہے جو  روایتی مکانات بنانے  کے اخراجات سے 20فیصد کم ہے۔  اسے  بنانے والوں کا کہناہے کہ یہ مضبوط اور مستحکم مکان ہے جو مستقل طور پر قائم رہ سکتا ہے اور اس میں 4بیڈ رومز ہیں۔ بی بی سی کی  رپورٹ کے مطابق  ایک  باتھ روم اور ڈرائنگ روم بھی  اس مکان میں بنایا گیا ہے۔ یہ مکان ایک ایسے  وقت میں تیار ہوا ہے جب سائنسدان  اور آرکیٹک ماحول دوست تعمیرات کی مہم شروع کئے  ہوئے ہیں اور انکی کوشش ہے  کہ  وہ کم لاگت  پر آسانی کیساتھ  دیرپا قسم کے  مکانات کم سے کم  وقت میں تیار کرسکیں۔  یہ  مکان یونیورسٹی  آف نینٹس  نے نینٹس سٹی کونسل اور ایک ہائوسنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بنایا ہے اور اسے  بنانے والوں کو توقع ہے کہ مستقبل  قریب میں اس کی مدد سے تعمیرات کے کام میں نمایاں انقلاب برپا ہوجائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -تاج محل سے غفلت پر سپریم کورٹ کی برہمی

شیئر: