Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینکو ں میں سعودی ملازم خواتین کی شرح 99.7فیصد

ریاض.... گزشتہ 10 برسوں (2007-2017ء) کے دوران بینکوں میں کام کرنے والی سعودی خواتین کی شرح 52.7فیصد تک پہنچ گئی۔2017ءکے دوران سعودی کارکن خواتین کی تعداد 6785 ہوگئی جبکہ 2007ءمیں انکی تعداد 3206تھی۔ 10برس میں 3579 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بینکوں میں ملازم خواتین کے حوالے سے 99.7فیصد سعودائزیشن ہوگئی۔ دوسری طرف 2012ءسے لیکر 2017ءتک بینکوں میں کام کرنے والی غیر ملکی خواتین کی تعداد میں 208 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔5برس قبل ان کی تعداد 71تھی اب 23رہ گئی۔2017ءکے اختتام پر سعودی بینکوں میں سعودائزیشن کی شرح مجموعی طور پر 91.23فیصد تک پہنچ گئی۔ یہ ریکارڈ اعدادوشمار ہیں۔ 2016 ءمیں سعودائزیشن کی شرح 90فیصد تھی۔
 
 
 
 

شیئر: