Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ون ڈے: زمبابوے کیلئے 309 رنز کا ہدف

 
بلاوائیو: زمبابوے میں کھیلی جا نیوالی 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے اوپنرامام الحق کی سنچری کی بدولت زمبابوے کو مقررہ 50 اوورز میں جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا ہے۔کوئینز کلب میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین آصف علی کا یہ ڈیبیو میچ تھا انہیں میچ سے قبل گرین کیپ دی گئی ،آصف علی نے مڈل آرڈر پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 2چھکوں اور 4چوکوں کی مددسے46رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی۔پاکستانی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ زمبابوے ٹیم ہیملٹن مساکدزا کی قیادت میں برین چاری، ٹینڈائی چتارا، چامو چیباہا، ایلٹن چیکمبورا، ٹیندائی چیسارو، تیناشی کمنخوا، ویلنگٹن مساکدزا، پیٹر مور، ریان مری، تریسائی مساکنڈا، بلیسنگ مزربانی، ریچرڈ گراوا، لیام روچی، ڈونلڈ ٹریپانو اور مالکولم والر کھیل رہی ہے۔امام الحق نے خوبصورت اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 128رنز بنائے۔فخر زمان نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 60رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں پر 308رنز بنائے۔ میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کو اہم قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں سردیوں کا موسم ہے اس لئے ٹاس کی بہت اہمیت ہے، ٹاس ہارنے والی ٹیم مشکل میں گھر سکتی ہے۔ دوسرا ون ڈے 16 جولائی، تیسرا 18 جولائی، چوتھا 20 جولائی جبکہ پانچواں اور ا?خری میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: