Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز: ہند نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

 
ناٹنگھم:کلدیپ یادو کی ریکارڈ بیٹنگ 25رنز کے عوض 6وکٹیں لیں اور روہت شرما کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی۔5ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے بیٹسمینوں کی ناکامی کے بعد انگلش بولرز بھی اچھی بولنگ کرسکے اور ہند نے ہندنے 269رنز کا ہدف 40.1اوورز میں 2وکٹوں پر حاصل کرلیا ۔ اوپنر روہت شرما نے 137رنز کی فتح گر اور ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ کپتان ویرات کوہلی نے 7چوکوں کی مدد سے75رنز ، شیکھر دھون نے40رنز بنائے۔ انگلینڈ لے معین علی اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے ہند کے کپتان کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 258رنز بنائے۔آل راونڈر بین اسٹوکس اور وکٹ کیپرجوز بٹلر نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ اوپنرز جیسن روئے اور جونی بیئر اسٹو نے38،38رنز بنائے ۔ دونوں نے73رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن جب ہندوستانی اسپنر کلدیپ یادو ایکشن میں آئے تو پھر انگلش بیٹسمینوں کے لئے وکٹیں بچائے رکھنا مشکل تر ہو گیا۔بین اسٹوکس اور جوز بٹلر نے کچھ مزاحمت کی اور با لترتیب 50اور53رنز بنا کر میچ میں جان ڈالنے کی کوشش کی ۔عادل رشید نے اننگز کے آخری مراحل میں 22رنز بنا کر اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کیا لیکن ایک گیند پہلے ہی میزبان ٹیم آخری کی وکٹ بھی گر گئی ۔کلدیپ یادو نے10اوورز میں25رنز دیکر 6وکٹیں لیں جو ون ڈے کرکٹ میں کسی لیفٹ آرم اسپنر کی سب سے اچھی بولنگ ہے ۔امیش یادو نے70رنز دے کر 2اور یوزویندر چاہل نے 51رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ کلدیپ یادو کو ریکارڈ ساز بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

شیئر: