Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

62میچز میں161گول، 209پیلے اور 4ریڈ کارڈ

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور سیمی فائنل مرحلے کے اختتام تک بیلجیئم کی ٹیم اعدادوشمار میں سرفہرست میں جس نے اب تک ایونٹ میں سب سے زیادہ گول اسکور کئے ہیں۔فیفا ورلڈ کپ 2018 جوش و جذبے سے بھرپور میچز کے بعد اب اختتام کے مراحل میں ہے ۔ اب ایونٹ میں صرف2میچز کا کھیل باقی ہے جہاں اتوار کو عالمی کپ کے نئے چیمپیئن کا فیصلہ ہو گا۔اب تک ایونٹ میں ہونے والے 62 میچوں میں 161 گول اسکور ہو چکے ہیں جس میں فی میچ گول اوسط 2.6 رہا۔سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا اعزاز بیلجیئم کو حاصل ہے جس نے ایونٹ میں 14 گول اسکور کئے اور ابھی ان کا تیسری پوزیشن کا میچ باقی ہے۔سب سے زیادہ 7 گول بیلجیئم اور تیونس کے میچ میں ہوئے جس میں بیلجیئم نے 2-5سے فتح حاصل کی جبکہ ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان میچ میں بھی اتنے ہی گول اسکور ہوئے جس میں فرانس نے گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ کو 3-4سے ہرایا۔کسی میچ میں سب سے زیادہ گول کی کوششیں بھی بیلجیئم اور تیونس کے درمیان میچ میں ہوئیں جس میں 31مرتبہ گول کو ہدف بنایا گیا جبکہ سب سے زیادہ 8 کارڈ بیلجیئم اور پانامہ کے میچ میں دکھائے گئے۔روس کی ٹیم نے ایونٹ کا آغاز سب سے کمتر رینکنگ کی حامل ٹیم کے طور پر کیا تھا جہاں اس کی عالمی رینکنگ 70 تھی لیکن میزبان ٹیم نے پورے ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی۔ فائنل میں جگہ بنانے والی کروشیا کی ٹیم کا دفاع تمام ٹیموں سے بہتر رہا اور اس نے 272 مرتبہ گیند کو کلیئر اور ٹیکل کرنے کے ساتھ ساتھ گول ہونے سے بھی بچایا۔میگا ایونٹ کے دوران 209 کھلاڑیوں کو پیلے اور 4 کو لال کارڈ دکھائے گئے۔ اب تک کامیاب ترین گول کیپر میکسیکو کے گولیرمو اوچوا رہے جو 25 گول ناکام بنا کر کامیاب ترین گول کیپر ثابت ہوئے۔کولمبیا کے کارلوس سانچیز نے 6 فاو¿ل کئے اور نظم وضبط کی خلاف ورزی کے حوالے سے سب سے بدترین کھلاڑی ثابت ہوئے کیونکہ انہیں ریڈ کارڈ بھی دکھایا گیا۔برازیل سب سے زیادہ اٹیک کرنے والی ٹیم ثابت ہوئی، برازیل نے 292 اٹیک حریف گول پوسٹ پر کئے۔ برازیل کے اسٹار نیمار جونیئر نے 27 بارحریف ٹیم کے گول میں داخل ہونے کی کوشش کی اور 13 بار گیند گول میں پھینکنے کی کوشش کی ۔انگلینڈ کی ٹیم تو عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی لیکن ان کے کپتان ہیری کین انفرادی طور پر 6 گول کے ساتھ سرفہرست ہیں ، وہ گولڈن بوٹ کے مضبوط امیدوار بن گئے۔

شیئر: