Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ روم میں پھنسے 67 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے

روم۔۔۔لیبیا کے پانیوں کے قریب ریسکیو کیے گئے 67 تارکین وطن بالاخراٹلی پہنچ گئے ۔ اٹلی کی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن کے ملک میں داخل نہ ہونے دینے کے اعلان کے بعد یہ افراد بحیرہ روم میں پھنس گئے تھے۔ تارکین وطن کو لے کر اطالوی کوسٹ گارڈ کا جہاز سیسلی کے علاقے تراپانی کے ساحلوں پر پہنچ گیا۔ ان افراد کو اتوار کے روز بچایا گیا تھا اور پیر کے روز اطالوی کوسٹ گارڈز کے حوالے کیا گیا تھا۔

شیئر: