Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیلجیئم نے انگلینڈ کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

 
سینٹ پیٹرزبرگ:فیفا ورلڈ کپ 2018ءمیں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو 2گول سے شکست دیدی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا اور کئی کوششوں کے باوجود انگلینڈ کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔بیلجیئم کے میونیئر نے کھیل کے آغاز میں ہی چوتھے منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔دوسرے ہاف میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ ہازارڈ نے بیلجیئم کی جانب سے 82ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے برتری دگنی کر دی۔

شیئر: