Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چالاک اور ذہین طوطے نے رنگوں کی پہچان کی مثال قائم کردی

 انورنیس ، کیلیفورنیا..... کہتے ہیں کہ طوطا انسانوں کی نقل کرنے میں کبھی کبھی بندروں سے زیادہ چالاکی دکھاتا ہے مگر تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بندر کی بینائی یا قوت شناخت طوطوں کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے۔ اس حوالے سے یہاں جاری ہونے والی وڈیو او رتصاویر میں ایک طوطا اپنی مثالی ذہانت اورقوت شناخت کا بھرپور مظاہرہ کرتا نظر آتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ چارلی نامی اس طوطے کو کیرن نامیی خاتون نے اکتوبر 2015ء میں خریدا تھا اور اسکے بعد سے اسے رنگوں میں فرق سمجھنے کی تربیت دی تھی۔ اب اسکی چالاکی اور ذہانت کے حوالے سے ایک وڈیو تیارکرکے کیرن نے جاری کی ہے جس میں طوطے کے سامنے 4مختلف رنگوںکے پیالے رکھے گئے اور اسے ان رنگوں سے مماثل بسکٹ نما پلاسٹک کے ٹکڑے دیئے گئے اور انہیں ان ٹکڑوں سے مماثل پیالوں میں رکھنے کیلئے کہا گیا۔ کسی پرندے کیلئے یہ مشکل کا م ہے مگر چارلی نے ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر پیالے میں اسی کے رنگ کا بسکٹ نما پلاسٹک کا ٹکڑا کامیابی سے ڈالا جس سے اس کی مالکن بھی خوش ہوئی اور اس نے یو ٹیوب پر تمام تفصیلات کے ساتھ تصاویر جاری کی ہیں۔ وڈیو سے پتہ چلتاہے کہ طوطے کو رنگوں کا فرق سمجھنے میں چند لمحے ضرور لگے ۔ وہ کچھ دیر سوچتا رہا اور اپنی ذہنیت صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی سے ان ٹکڑوں کو مختلف رنگو ںکے پیالوں میں رکھ دیا۔ کیرن کا کہنا ہے کہ اسے ان 3سالوں میں چارلی کی تربیت پر بڑا دماغ خرچ کرنا پڑا اور وہی جانتی ہے کہ کتنی مشقت کے بعد اسے رنگوں کی تمیز سکھائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سالگرہ پر لوگوں کو حیران کرنیکی کی کوشش ناکام، غبارہ انگوٹھی لیکر اڑ گیا

شیئر: